۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت‌الله‌العظمی شبیری زنجانی

حوزہ/ امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہما السلام کے حرم کے متولی ڈاکٹر محمد قاسم نے ایران کے شہر قم المقدسہ میں آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی کے دفتر میں حاضر ہو کر ان سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امامین عسکریین علیہما السلام کے متولی ڈاکٹر محمد قاسم نے ایران کے شہر قم المقدسہ میں آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی کے دفتر میں حاضر ہو کر ان سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس مرجع تقلید نے اس حرم میں انجام پانے والے بہت عمدہ کاموں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: میں نے سنا ہے کہ آپ زائرین کی بہت اچھی پزیرائی کر رہے ہیں اور آستانۂ مقدس سامرا کے امور کو بہت احسن انداز میں چلا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ائمہ علیہم السلام کی خاص عنایات ان شاءاللہ بطورِ کامل آپ کے شاملِ حال ہوں گی اور آپ کی خدمت ائمہ علیہم السلام کے نزدیک موردِ قبول واقع ہوں گی۔

آیت اللہ شبیری زنجانی نے کہا: یہ دو امام (امام علی نقی و امام حسن عسکری علیہما السلام) بہت مظلوم تھے۔ اس حرم میں آپ کی خدمت کا اجر بہت زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ اس ملاقات میں حرم امامین عسکریین علیہما السلام کے متولی ڈاکٹر محمد قاسم نے آستانۂ مقدس سامرا کی توسیع اور تعمیرات کے متعلق آیت اللہ شبیری زنجانی کو رپورٹ پیش کی اور انہیں حرم مطہر کا پرچم ہدیہ کے طور پر دیا۔

امام علی نقی و امام حسن عسکری (ع) بہت مظلوم تھے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .